My Dominant Hemisphere

The Official Weblog of 'The Basilic Insula'

Posts Tagged ‘Debian

لیجئے میرا پہلا اردو زبان میں بلوگ پوسٹ

with 3 comments


اردو ہے جسکا نام، ہم ہی جانتے ہیں داغ، سارے جہاں میں دھوم، ہماری زباں کی ہے ~ داغ

(ایک ضروری بات: اس مضمون کو سہی روپ میں دیکھنے کے لئے آپ ناظرین کو یہ font ڈاونلوڈکرکے اپنے سسٹم پر ڈالنا ہوگا. یہ ایسی font ہے جو خاص کمپیوٹر سکرین پر باآسانی پڑھنے کے لئے بنائی گئی ہے.)

آداب دوستو،

امید ہے کہ آپ لوگوں کو میری جانب سے کافی عرصے سے کچھ نہ سننے پر زیادہ شکایات نہیں ہوگی. دراصل بات یہ ہے کہ ہمیشہ کی طرح پڑھائی اور دیگر تعلیمی دنیا سے متعلق چیزوں نے مجھے کافی مصروف رکھا ہے.

میری ہمیشہ سے یہ خواہش تھی کہ کسی دن میں اپنے اس بلوگ پر اردو زبان میں بھی لکھوں. کیونکہ یہ تو میری مادری زبان ہے ہی اور پتہ نہیں کب اور کیسے میرا اس خوبصورت زبان سے رابطہ کچھ ٹوٹنے سا لگا تھا. شاید اس کا قصور میری سائنسی دنیا کا ہے، جو آج کل کے زمانے میں، انگریزی زبان پر ہی زور دیتی ہے. اور اگر اخبارات اور خبروں کی بات کی جائے تو مجھے کبھی یہ نہیں محسوس ہوا کہ اردو دنیا میں کوئی خاص کر انوکھی جیسی چیز ہو. لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ میری یہ سوچ کتنی معصوم تھی. پچھلے کچھ ہفتوں سے میرے سامنے کئی ایسی مضامین آے ہیں جو انتہائی دلچسپ ہیں اور جو انگریزی زبان کی دنیا میں شاید ہی دیکھنے کو ملیںگے. یوں سمجھئے کہ مجھے اس زبان سے واقف ہونے کا مزہ آخر اب ہی مل رہا ہے. اور میں اس کے لئے کافی شکرگزار محسوس کر رہا ہوں.

آج کے لئے میرے پاس کسی خاص عنوان پر لکھنے کا رجحان تو نہیں. بس اتنا بتانا چاہتا ہوں کہ انٹرنیٹ پر اردو میں لکھنے کے لئے بہت سارے مددگار سائٹس ہیں. چاہے وہ Linux, BSD, FOSS سے متعلق ہوں یا پھر Windows سے. ان میں سے کچھ جو مجھے بہترین لگے، یہ ہیں:

     

  • اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا اردو ذخیرہ الفاظ کمزور ہے، تو یہ سائٹ آپ کو مدد کرے گی: http://www.urduenglishdictionary.org
  • اگر آپ Windows پر ہوں، تو Google Transliteration IME Keyboard ضرور استعمال کریں. فی الحال یہ صرف Windows کے لیے ہی فراہم ہو رہا ہے : http://www.google.com/ime/transliteration
  • Urdu Fonts ڈاونلوڈ کرکے انکا استعمال Openoffice, Firefox, etc میں کریں. بعض Fonts صرف Windows کے لئے خاص پروگرام کی ہوتی ہیں اور یہ Linux, BSD, etc پر نہیں چلینگی. Windows کے لئے بہترین Fonts آپ کو یہاں سے ملیں گی: http://www.crulp.org . اگر آپ Debian جیسے Linux flavor پر ہیں تو apt-get کا استعمال کریں. CRULP وغیرہ کی جانب 3rd-party fonts کو اس ترکیب سے اپنے سسٹم پر ڈالیے: http://wiki.archlinux.org/index.php/Fonts . واضح رہے کہ جس طرح انگریزی میں الگ الگ Fonts الگ الگ مسائل کے پیش نظر کام آتی ہیں، اسی طرح اردو میں بھی مختلف Fonts ہوتی ہیں جو الگ الگ قلمی انداز میں لکھی جاتی ہیں جیسے نستعلیق، نسخ وغیرہ اور کہیں ایک قسم کی font مناصب ہوگی تو وہیں پر دوسری نامناصب. ان پر بڑھی ہی عمدہ مضامین یہاں ہیں: ، http://salpat.uchicago.edu/index.php/salpat/article/view/33/29 ، http://en.wikipedia.org/wiki/Islamic_calligraphy
  • Linux, BSD وغیرہ پر SCIM اور IBus جیسی سہولتیں ملیں گی. ان کے ذرے آپ transliteration keyboards کا استعمال کر سکتے ہیں: http://wiki.debian.org/I18n/ibus , http://beeznest.wordpress.com/2005/12/16/howto-install-japanese-input-on-debian-sarge-using-scim/ . اردو میں لکھنے کے لئے آپ کو m17 packages install کرنا پڑیگا. اور یے بھی مت بھولیے کہ آپ کو اردو زبان کی locales بھی سسٹم پر ڈالنی پڑےنگی. خاص طور پر جو UTF-8 والی ہوں.
  • Firefox کے لئے اردو لغت کو install کرنے کے لئے پہلے Nightly Tester Tools addon install  کیجئے اور پھر Urdu Dictionary addon install کریے.
  • Debian وغیرہ میں کچھ دیگر ترتیبات کے بعد ہی Firefox اردو الفاظ کو سہی ڈھنگ سے دکھاتا ہے. دراصل Debian میں Firefox, Pango font rendering engine کا استعمال بند ہوتا ہے جس کی وجہ سے اردو کے الفاظ ٹھیک نہیں نظر آتے. Pango کو واپس لانے کے لئے ترکیب یہاں ہے: http://ubuntu.sabza.org/2006/08/18/firefox-for-linux-urdu-font-rendering
  • Firefox اور Debian کو لیکر مجھے یے بھی مسلہ کا سامنا کرنا پڑا. ویسے اسکا حل مجھے ابھی تک تو نہیں ملا ہے.
  • Openoffice کے لئے اردو لغت یہاں ملے گی: http://extensions.services.openoffice.org/en/project/dict-ur . اسے اپنے سسٹم پر ڈالنے کے بعد آپ کو Tools>Options>Language Settings میں جا کر Enabled for complex text layout tick-mark کرنا ہوگا. Default زبان کی فہرست میں اردو تو نہیں ہے. تو یہاں پر ہندی ہی رہنے دیجئے. ہوتا یہ ہے کہ جب آپ اردو میں ٹائپ کرنا شروع کرتے ہیں، تو خودبخود Openoffice وثیقہ کی زبان اردو ہے سمجھ جاتا ہے اور اسکا اشارہ bottom toolbar میں کرتا ہے. میرے تجربے میں Debian میں ایسا نہیں ہوتا. آپ کو پہلے اردو میں تھوڑے الفاظ ٹائپ کرنا پڑتا ہے. پھر bottom toolbar کے ذریے زبان کی setting مقرّر کرنی پڑتی  ہے. اچھا، چونکہ ہندی default CTL language ہے، جب آپ اردو ٹائپ کرنے لگتے ہیں، تو ایک ہندی font خودبخود منتخب کی جاتی ہے. جیسے Mangal وغیرہ. تو اس بات کا دھیان رکھتے ہوئے اردو ٹائپ کرتے وقت، اپنی font نسخ، نستعلیق، وغیرہ میں تبدیل کرنا نہ بھولیں.
  •  

تو پھر بس آج کے لئے اتنا ہی. امید ہے کہ آپ ناظرین سے پھر ملاقات ہوگی. تب تک کے لئے الوداع!


Copyright Firas MR. All Rights Reserved.

, , ,

Powered by ScribeFire.

Written by Firas MR

October 10, 2010 at 8:25 am